اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی ..

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

نیب کے وکیل نے پیرا گراف وائز کمنٹس کے لیے وقت مانگا اور جواب داخل کرنے کے لیے 2 دن کا التواءدینے کی درخواست کی تھی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اگست۔2018ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 2 روز کے لیے ملتوی کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی. جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہا ہے. ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی درخواست پر پیرا گراف وائز کمنٹس کے لیے وقت مانگا اور استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کے لیے 2 دن کا التواءدیا جائے.

(خبر جاری ہے)

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرسردارمظفراورخواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،پراسیکیوٹرسردارمظفر نے کہا کہ خواجہ حارث نے وقت پر دستاویزات مہیا نہیں کیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ یہ بہت غلط بات کررہے ہیں. نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے،شہر سے باہر تھا، وقت پر وکیل صفائی سے درخواست کی کاپی نہیں ملی،نیب پراسیکیوٹر کیس سے متعلق جواب داخل کرنے کیلئے2 دن کاالتواءدیاجائے.

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی 2 دن التواءکی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد خواجہ حارث کے دلائل شروع ہوئے. جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرارآفس سے بتایاگیا13 اگست کوججزسے منسوب غلط ریمارکس چلائے گئے،ہم نے یہ معاملہ سنجیدگی سے لیاہے،ایف آئی اے کو بھیج رہے ہیں،منظم طریقے سے غلط ریمارکس بنچ سے منسوب کیے گئے، خواہشات پرمقدمات کافیصلہ ہونے لگے تومعاشرے سے انصاف ختم ہوجائے،ہم پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا.

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا اور 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا. سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے.

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں