سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں فارم 45 اور پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی کا تذکرہ

بدھ اگست 17:32

سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں فارم 45 اور پولنگ ایجنٹوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں فارم 45 اور پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی کا متعدد بار تذکرہ ہوا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے الیکشن کے موقع پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس پر احسن اقبال نے بلند آواز میں استفسار کیا کہ فارم 45 دیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ ہمارے قانون میں شامل نہیں اور جو کہتے ہیں کرلیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پولنگ ایجنٹوں کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔ اس پر سردار ایاز صادق نے سپیکر کے منصب کے دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کو خاص طور پر گنتی کے عمل کے لئے مدعو کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹوں کو آگے آنے دیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments