عید الاضحٰی پر وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 16:54

عید الاضحٰی پر وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے تین چھُٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وفاقی و سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک چھُٹیاں ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر13 اگست کو نظر آیا جس کے بعد اب عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لسبیلہ سے چاند کی رویت کی شہادت موصول ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں