پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقاء ہے

خرم دستگیر خان کی پیپلز پارٹی کی جانب سے لیگی وزیر اعظم کے امیداوار پر تحفظات کے حوالے سے بات چیت

بدھ 15 اگست 2018 17:35

پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقاء ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سابق وزیر خرم دستگیر خان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے وزیر اعظم کے امیداوار پر تحفظات کے حوالے سے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقاء ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ یہ کٹھ پتلیوں کا تماشا ہے اور کچھ لوگ کٹھ پتلی بننے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک ایسی پارٹی جو شہید بے نظیر کی پارٹی ہے وہ بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقا ہے اور جس ایوان میں ہم موجود ہیں اس کا تقدس بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ اصولوں پر فیصلہ کیا جائے۔یہ رد عمل انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار پر تحفظات اور اپوزیشن الائنس کا ساتھ دینے کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے جواب میں دیا۔یاد رہے کہ خرم دستگیر نواز شریف کا پوسٹر لیے ایوان آئے تھے جس پر میرا قائد درج تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں