ایوان میں آنے والے چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مقدر کی تبدیلی ثابت ہو ،ْ خالد مقبول صدیقی

بدھ 15 اگست 2018 17:18

ایوان میں آنے والے چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مقدر کی تبدیلی ثابت ہو ،ْ خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایوان میں آنے والے چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مقدر کی تبدیلی ثابت ہو۔

(جاری ہے)

بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایوان میں آنے والے چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مقدر کی تبدیلی ثابت ہو۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک کی پیش رفت کے مطابق ہماری خواہش ہے کہ اس نازک مرحلے پر ملکی استحکام کیلئے جس جماعت نے انتخابات میں زیادہ مینڈیٹ حاصل کیا اسی کا حق ہے کہ وہ حکومت بنائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں