حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

ڈویژن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا ،ْ(آج)سماعت ہوگی

بدھ 15 اگست 2018 17:18

حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،ْاپیل میں سزامعطل کرکے ضمانت کی رہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ اپیل کی ابتدائی سماعت (آج) کرے گا۔ ڈویثرن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 21 جولا ئی 2018کو ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کوعمر قید کی سزاسنائی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں