پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ،ْ رانا تنویر حسین

ایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے جس سے ملکی ترقی متاثر ہو ،ْ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 15 اگست 2018 17:18

پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ،ْ رانا تنویر حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ،ْایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے جس سے ملکی ترقی متاثر ہو۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا 9 واں الیکشن تھا ،ْاس سے قبل کسی الیکشن میں اس طرح کی دھاندلی نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تاکہ پتہ چل سکے دھاندلی ہوئی یا نہیں، یہ مستقبل میں دھاندلی کو روکنے کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی چابی عمران خان کے پاس ہے، ہم نے دھاندلی کے حوالے سے حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ عمران خان نے اسے تسلیم کیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم ایسے دھرنے نہیں دیں گے جس طرح ماضی میں تحریک انصاف نے دیئے۔ ملکی ترقی کے کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور ایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے جس سے ملکی ترقی متاثر ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں