لیگی اراکان قومی اسمبلی کا نوازشریف ،ْ مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اراکین نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور کالے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے

بدھ 15 اگست 2018 17:18

لیگی اراکان قومی اسمبلی کا نوازشریف ،ْ مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن )کے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر کالی پٹیوں اور کالے پلے کارڈکے ساتھ سابق زیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب ، سابق ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی، طاہراورنگزیب، روحیل اصغر، چوہدری عابدرضا، سینیٹرنزہت صادق کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ کیا۔

اراکین نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور کالے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ پلے کارڈز پر نواز شریف کورہاکرو، مریم نوازکورہاکرو ،کیپٹن صفدرکورہاکروکے نعرے تحریر تھے۔ پارٹی صدر شہبارشریف کے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کے بعد ممبران نے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا اور شہباز شریف نے پریس کانفرنس کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں