عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ شیخ رشید ،ْ تائید کنندہ فخر امام ہیں

بدھ 15 اگست 2018 17:50

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) وزارت عظمیٰ کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ وزیراعظم کے انتخاب کا ہے جس کیلئے (آج) جمعرات کو دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم کیلئے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،ْ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے عمران خان کا مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے، اگر قائد ایوان کیلئے امیدواروں کی تعداد 2 یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں