دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو گئے

بدھ 15 اگست 2018 18:14

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈ میں تقریباً 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے۔ اسی طرح 9 اگست کو 8 کروڑ 74 لاکھ روپے، 8 اگست کو 6 کروڑ 34 لاکھ روپے اور 6 اگست کو 4 کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69 لاکھ سے زائد رقوم جمع کرائی گئی ہیں جبکہ ملک کے اندر سے مجموعی طور پر 85 کروڑ 48 لاکھ روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔ اندرون ملک سے 3 کروڑ 91 لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے۔

(جاری ہے)

2 کروڑ 6 لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ 77 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع ہوئے۔

علاوہ ازیں امریکہ سے ساڑھے 14 لاکھ روپے، برطانیہ سے 9 لاکھ 27 ہزار روپے، جرمنی سے 9 لاکھ 63 ہزار روپے، متحدہ عرب امارات سے 6 لاکھ 64 ہزار روپے، کینیڈا سے 4 لاکھ روپے، سنگاپور سے 4 لاکھ 78ہزار اور نیدر لینڈ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈ میں موصول ہوئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جولائی 2018ء کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں 5 کروڑ 94 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔

اسی طرح 27 جولائی کو 36 لاکھ 66 ہزار، 26 جولائی کو 3 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار روپے، 24 جولائی کو 2 کروڑ 55 لاکھ 49 ہزار روپے، 23 جولائی کو ایک کروڑ 75 لاکھ 26 ہزار روپے، 19 جولائی کو 3 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار روپے، 18 جولائی کو 4 کروڑ 96 ہزار، 17 جولائی کو 6 کروڑ 4 لاکھ، 16 جولائی کو 3 کروڑ 42 لاکھ 95 ہزار روپے، 13 جولائی کو 2 کروڑ 61 لاکھ 43 ہزار روپے، 12 جولائی کو 3 کروڑ 2 لاکھ 4 ہزار روپے، 11 جولائی کو 2 کروڑ 68 لاکھ 65 ہزار روپے، 10 جولائی کو 53 لاکھ 74 ہزار، 9 جولائی کو 13 لاکھ 46 ہزار روپے اور 6 جولائی کو 12 لاکھ 1 ہزار روپے سے زائد رقوم جمع کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ قائم کیا تھا جس کا مقصد دونوں ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقوم جمع کرنا ہے۔ فنڈ کی نگرانی براہ راست سپریم کورٹ کر رہی ہے اور اس کا اکائونٹ رجسٹرار سپریم کورٹ چلا رہے ہیں۔ تمام کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، اسٹیٹ بینک کے فیلڈ آفسز میں عطیات کی وصولی کے لئے فنڈ اکائونٹس کھولے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں