نوازشریف کیخلاف کیسز ،ْ شہباز شریف نے پہلی بار عدالتی کارروائی دیکھی

بدھ 15 اگست 2018 19:30

نوازشریف کیخلاف کیسز ،ْ شہباز شریف نے پہلی بار عدالتی کارروائی دیکھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف العزیزہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پہلی بار عدالتی کارروائی دیکھی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم کو انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ میاں نوازشریف کے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پہلی بار احتساب عدالت کی کارروائی دیکھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں