جیل میں نماز بھی اپنے سیل میں پڑتا ہوںرہتا بھی اپنے سیل میں ہوں باہر جانیکی اجازت نہیں، نواز شریف

مریم سے ملاقات صرف ملاقات والے دن ہی ہوتی ہے،اللہ کاشکرہے اب طبیعت بہترہے، سابق وزیراعظم کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

بدھ 15 اگست 2018 19:33

جیل میں نماز بھی اپنے سیل میں پڑتا ہوںرہتا بھی اپنے سیل میں ہوں باہر جانیکی اجازت نہیں، نواز شریف
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ جیل میں اپنے سیل میں رہتاہوں اورنمازبھی سیل کے اندرہی اداکرتاہوں ،باہرجانے کی اجازت نہیں ،اللہ کاشکرہے اب طبیعت بہترہے ،مریم سے صرف ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے،نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔

(جاری ہے)

صحافی نے پوچھا کہ 'کیا آپ قید تنہائی میں ہیں' جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔مریم نواز سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں جمعرات کا روز قیدیوں سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور اسی روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں