ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ شعبہ سے 23 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

ایمنسٹی سکیم کے تحت شعبہ سے ٹیکس وصولیوں کی شرح 84 فیصد رہی، رپورٹ

بدھ 15 اگست 2018 19:41

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ شعبہ سے 23 ارب روپے کے محصولات جمع کئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) فیڈر بورڈ آف ریونیو نے یہ دعویٰ کیاہے کہ گذشتہ مالی سال 2018ئ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ((ایف بی آر)) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے 23 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف بی آر نے 5.2 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو مالی سال 2017ئ کے مقابلہ میں 14 فیصد زائد رہی ہیں۔ اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 13.2 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں جو جائیداد کی خریداری پر وصول کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایمنسٹی سکیم کے تحت شعبہ سے ٹیکس وصولیوں کی شرح4 8فیصد رہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں