ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 33,961 میگا واٹ ہے

2025ئ تک بجلی کی پیداوار 62,184 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی، این ٹی ڈی سی

بدھ 15 اگست 2018 19:57

ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 33,961 میگا واٹ ہے
․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سال 2025ئ تک ملک میں بجلی کی پیداوار 62 ہزار 184 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 33 ہزار 961 میگا واٹ ہے جبکہ منصوبہ بندی کے تحت 2019ئ تک بجلی کی پیداوار کو 37 ہزار 633 میگاواٹ تک بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2020ئ کے دوران بجلی کی پیداوار 39 ہزار 821 میگاواٹ جبکہ 2021ئ میں 45 ہزار 621 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے یونٹس لگائے جا رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد سال 2025ئ تک پاکستان میں بجلی کی پیداوار 62 ہزار 184 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں