احترام یا مجبوری: ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان اور زرداری کے قدموں میں بیٹھ گئے

اراکین اسمبلی بڑی حیرت سے دیکھتے رہے

بدھ 15 اگست 2018 20:44

احترام یا  مجبوری: ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان اور زرداری کے قدموں میں بیٹھ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت ایک بار بھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے پاس نیچے بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے، جس کو دوسرے اراکین اسمبلی بڑی حیرت سے دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئے اور گفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ سابق صدر کے پاس گئے اور پھر نیچے بیٹھ گئے اور اس سے گفتگو کرتے رہے جس کو پھر اراکین اسمبلی دوبارا دیکھتے رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اب آصف علی زرداری کے پاس نیچے بیٹھ گئے ہیں، یاد رہے کہ اجلاس کے پہلے دن ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئے کیونکہ وزیراعظم کی کرسی پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا جب تک وزیراعظم منتخب نہیں ہو جاتا، شاید عمران خان کے پاس خالی نہ ہونے باعث وہ نیچے بیٹھ گئے لیکن آصف علی زرداری کے پاس تو خالی کرسی بھی تھی لیکن ان کے پاس بھی وہ نیچے بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے، شاید ان کا یہ احترام کا طریقہ کار ہے یا وہ اپنے آپ کو نمایاں کرنے چاہتے ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس طرح سے پہلے شاید ہی کوئی رکن قومی اسمبلی کا رکن کسی کے پاس جاکر بیٹھا ہوتا جس طرح سے ڈاکٹر عامر لیاقت نیچے بیٹھ گئے تھے۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں