پی آئی اے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف اعلان بغاوت ،چیئرمین اور آڈٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا

بدھ 15 اگست 2018 21:12

پی آئی اے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف اعلان بغاوت ،چیئرمین  اور آڈٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے چیئرمین پی آئی اے اور آڈٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ سی ای او مشرف رسول کی وجہ سے دبائو میں ہے جہازوں پر مار خور پینٹ کرنے کے لئے قواعد و ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو 9 ارب 25 کروڑ روپے ماہانہ ضرورت ہوتی ہے اور 2018 ء میں 111 ارب روپے کا بجٹ پلان تھا جو ضروریات کا مطابق تھا مگر سی ای او کی جانب سے مارخور پینٹ کیلئے ادائیگیوں کیلئے دبائو ڈالا گیا ایسی صورتحال میں عملہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں