حکومت اپوزیشن کی تنقید کو اصلاح کے طور پر لے گی،شاہ محمود قریشی

ایاز صادق نے 5سال احسن طریقے سے اسمبلی کی کارروائی چلائی ،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہے،پاکستان کو خارجہ و داخلہ سطح پر کئی چیلنجز درپیش ہیں ان کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی، اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 15 اگست 2018 21:42

حکومت اپوزیشن کی تنقید کو اصلاح کے طور پر لے گی،شاہ محمود قریشی
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ میں بڑی قد آور شخصیات ہیں حکومت کی مخالفت اپوزیشن کا حق ہے ہم اس حق کو فراخدلی سے قبول کریں گے اور حکومت اپوزیشن کی تنقید کو اصلاح کے طور پر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خارجہ و داخلہ سطح پر کئی چیلنجز درپیش ہیں ان کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس میں قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خورشید شاہ نے فراخ دلی سے نتیجہ قبول کیا،ایوان کے تقدس کو پروان چڑھانے کیلئے ان رویوں کو اپناناہوگا،ایاز صادق نے 5سال احسن طریقے سے اسمبلی کی کارروائی چلائی ،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہے ،حزب اختلاف کا کام تنقید کرنا اپنا نکتہ اٹھانا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ سیاسی فہم و فراست اسی کو کہتے ہیں ہم176ووٹوں کا حساب لگاکر آئے، اتنے ہی ملے ، پاکستان کے معاشی چیلنجز بے پناہ ہیں ،خورشیدشاہ کااظہاررائے جمہوری ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی رہنمائی درکاررہیگا ، اپوزیشن کی تنقیدسے ا صلاح ہوئی تواس کوفراخدلی سے قبول کریں گے،میں اپنی جماعت کاساتھ د ینے والوں کابھی شکریہ اداکرتاہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں