اسلام آباد میں تندور سے ملنے والے الیکشن فارم عملہ کی تربیت کے لئے استعمال کئے گئے تھے ، تربیت کے دوران استعمال شدہ کاغذات فالتو تصور کئے جاتے ہیں ،

یہ کاغذات حاضرین تربیتی مقام پر ہی چھوڑ جاتے ہیں،الیکشن کمیشن کی وضاحت

بدھ 15 اگست 2018 22:05

اسلام آباد میں تندور سے ملنے والے الیکشن فارم عملہ کی تربیت کے لئے استعمال کئے گئے تھے ، تربیت کے دوران استعمال شدہ کاغذات فالتو تصور کئے جاتے ہیں ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد میں تندور سے ملنے والے الیکشن فارم عملہ کی تربیت کے لئے استعمال کئے گئے تھے اور اس عملی تربیت کے دوران استعمال شدہ کاغذات فالتو تصور کئے جاتے ہیں ، یہ کاغذات حاضرین تربیتی مقام پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا پر اسلام آباد میں تندور سے انتخابی فارم ملنے کی خبریں چلی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا تمام حساس پولنگ ریکارڈ قانون اور ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن کے سٹرانک رومز میں جمع ہے جو باقاعدہ پاک فوج کی فراہم کردہ سیکورٹی میں ریٹرننگ افسران نے سٹرانک رومز میں جمع کرایا ہے جو کہ ہر طرح سے محفوظ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں