عام انتخابات کے دوران اگر کہیں دھاندلی کے شکوک و شبہات ہیں تو الیکشن کمیشن ، انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

بدھ 15 اگست 2018 22:05

عام انتخابات کے دوران اگر کہیں دھاندلی کے شکوک و شبہات ہیں تو الیکشن کمیشن ، انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کہیں دھاندلی کے شکوک و شبہات ہیں تو الیکشن کمیشن یا انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں جن کا فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بیان جس میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن عوام کو مطمئن کرے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ اگر کہیں دھاندلی کا شک تک بھی ہو تو اس کے لئے ملک کے مروجہ قوانین میں طریقہ کار وضاحت سے دیا جا چکا ہے۔

ایسی صورت میں الیکشن کمیشن یا انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں