پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز ملک بھر میں متاثر

ملک کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 20:18

پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز ملک بھر میں متاثر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15اگست 2018ء) :پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز ملک بھر میں متاثر ہو گئیں۔ ملک کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس کو ملک بھر کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔تاہم ان صارفین کو اس وقت شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

سروسز متاثر ہونے سے نہ صرف کاروباری صارف بلکہ گھریلو صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں۔اسی طرح کی پریشانی کا سامنا آج بھی ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کے صارفین کو کرنا پڑرہا ہے۔پہلے پہل تو انٹرنیٹ کی سروسز سست روی کا شکار تھیں لیکن اس کے بعد وہ مکمل طور پر بند ہوگئیں۔اس حوالے سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔صارفین اس ساری صورتحال سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور کاروباری صارفین کو اس وجہ سے اقتصادی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم صارفین اس صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے متبادل ذرائع پر انحصار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں