ملک کی ترقی کیلئے معاشی و اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں،

نوجوانوں سمیت پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی توقعات پر پورا اترے گی رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 23:30

ملک کی ترقی کیلئے معاشی و اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے معاشی و اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں۔ نوجوانوں سمیت پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ قوم کو معاشی استحکام دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ لوگوں کو بہتر سے بہتر روزگار سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے معاشی، اقتصادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ہنگامی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کرے گی اور قومی امنگوں پر پورا اترے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں