نواز شریف سیاسی قیدی نہیں انہیں کرپشن پر سزا ہوئی ہے، علی محمد خان

وہ مجرم ہیں تو ان کے ساتھ مجرم جیسا سلوک ہوگا، حکومتی ارکان میں سے کسی نے نواز شریف سے پوچھا کہ ان پر کرپشن کا الزام کیوں لگا ْ تحریک انصاف نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اپوزیشن سے بھی برا ہو گا، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 23:59

نواز شریف سیاسی قیدی نہیں انہیں کرپشن پر سزا ہوئی ہے، علی محمد خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی قیدی نہیں انہیں کرپشن پر سزا ہوئی ہے، وہ مجرم ہیں تو ان کے ساتھ مجرم جیسا سلوک ہوگا، حکومتی ارکان میں سے کسی نے نواز شریف سے پوچھا کہ ان پر کرپشن کا الزام کیوں لگا تحریک انصاف نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اپوزیشن سے بھی برا ہو گا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بلوچستان سے ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر خوشی ہوئی قاسم سوری نے بلوچستان کو نئی امید دی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی قیدی نہیں ہیں انہیں عدالت نے کرپشن پر سزا دی ہے اور وہ مجرم ہیں نواز شریف مجرم ہیں تو ان کے ساتھ سلوک بھی مجرم والا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ پھچلے دور کے حکومتی ارکان میں سے کسی نے نواز شریف سے چوری کا سوال کیا کسی نے ان سے پوچھا کہ ان پر چوری اور کرپشن کا الزام کیوں لگا انہوں نے کہا کہ کیا آئین صرف دکھانے کیلئے ہے اگر ہماری حکومت نے آئین سے تجاوز کیا تو پوچھا جائے گا، تحریک انصاف نے اگر عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اپوزیشن سے بھی برا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں