پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 23:19

پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اگست 2018ء) :پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سپیکر او رڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کاغذات ت نامزدگی جمع کروادئیے ، دونوں عہدوں کیلئے ووٹنگ آج ( جمعرات ) پنجاب اسمبلی کے ایوان کے اندر ہو گی ۔

نو منتخب اراکین اسمبلی کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا گیا ۔ سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے متفقہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے چوہدری اقبال گجر اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے دوست محمد مزاری اور کورننگ امیدوار کے طور پر احمد علی دریشک جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کیلئے محمد وارث کلو اور کورننگ امیدوار کے طور پر رانا اعجاز احمد نون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں