وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ ، نیلامی اگلے ماہ ہو گی

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والی گاڑیوں کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں دیا گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اگست 2018 11:38

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ ، نیلامی اگلے ماہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) :وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والی 6 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان چھ گاڑیوں کو اگلے ماہ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ خود پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اور اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ان گاڑیوں کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں آرڈر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ابھی ہوئی نہیں لیکن 6 مرسڈیز ایس 600 گاڑیاں کو گذشتہ ہفتے ہی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیا گیا ۔ یہ تمام گاڑیاں بم پروف ہیں، اور ایک گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کے ساتھ ایک بی ایم ڈبلیو ایم 760 گاڑی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہے۔

مرسڈیز ایس 600 ایک انتہائی لگژری گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں بہت سے دلچسپ فیچرز بھی موجود ہیں جس میں مساج، ریفرشمنٹ باکس، اور باڈی کنٹرول شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچائی گئیں یہ گا ڑیاں وزیر اعظم کے پرو ٹوکول کے لیے کا بینہ ڈویژن نے فراہم کی ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد عمران خان نے عوام کا پیسہ ضائع نہ کرنے اور ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے 2016ء میں اس سے ملتے جُلتے ماڈلز ہی خریدے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس بی ایم ڈبلیو 760 استعمال کرتے تھے۔اسی طرح کی کئی گاڑیاں دفتر خارجہ کو بھی بھجوائی گئیں ہیں جو سرکاری مہمان اور وی آئی پی مہمانوں کی آمدو رفت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اسی طرح کی لگژری گاڑیاں، جیمرز اور پروٹوکول استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں