نیب :سابق وزیرخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری

خواجہ آصف اور دیگر ملزمان پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، ملزمان کیخلاف قومی خزانے کو3ارب 66کروڑ نقصان پہنچانے کی تحقیقات کی جائیں گی۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 16:04

نیب :سابق وزیرخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : نیب نے سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظور ی دے دی ہے، خواجہ آصف اور دیگر ملزمان پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ملزمان پرقومی خزانے کو3ارب 66 کروڑ نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

جس میں مختلف زیرالتواء کیسز کا جائزہ لیا گیا اور بعض افراد کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ نیب کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیربابرغوری ودیگر کے خلاف بدعنوانی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ ملزمان پر 2 ارب 85 کروڑکرپشن الزام ہے۔اسی طرح نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف بھی بدعنوانی کی تحقیقات کی منظور ی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف اور دیگر ملزمان پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ جس پر نیب نے ان تمام کیخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملزمان پرقومی خزانے کو3ارب 66 کروڑ نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اسی طرح نیب نے ملتان سکھر موٹروے کا ٹھیکہ دینے کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب نے این ایچ اے حکام کیخلاف انکوائری کی منظور ی دے دی ہے۔

ملزمان نے غیرقانونی ٹھیکے سے 259 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔ نیب اجلاس میں سابق وزیرظفر علی ودیگر کیخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ملزمان پر 57 ارب نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب پچانوے ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معروف بزنس مین میاں منشا کو آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے قومی احتساب بیورو کی ٹیم میاں منشاء سے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی تٖفصیلات کے مطابق میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی، فاروق سہلریا کو الیکشن سے قبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں