عید الاضحٰی پر صرف دو چھُٹیاں، پاکستانی لڑکی حکومت پر برس پڑی

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، حکومت کس لحاظ سے چھُٹیاں دیتی ہے آج تک سمجھ نہیں آیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اگست 2018 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) : وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز عید الاضحیٰ کی چھُٹیوں کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق وفاقی و سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک چھُٹیاں ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی صرف دو چھٹیاں ہونے پر ایک نوجوان لڑکی حکومت پر ہی برس پڑی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو پیغام میں مذکورہ لڑکی نے عید الاضحیٰ پر دوچھُٹیاں دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ویڈیو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید الاضحٰی پر دو چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مجھے آج تک یہی بات سمجھ نہیں آئی کہ ہماری حکومت کس لحاظ سے ہمیں عید پر چھٹیاں دیتی ہے۔ باہر کے ممالک میں جب ایسٹر یا کرسمس آتا ہے تو وہ ان چھُٹیوں کے درمیان میں اگر کوئی کاورباری دن آتا ہے تو اس کو بھی ختم کر کے اپنی عوام کو چھُٹیاں دیتے ہیں تاکہ لوگ تہوار کو اچھی طرح انجوائے کر سکیں۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان میں سالانہ چھٹیوں کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔ میں نے اسکول کے دنوں میں دو مہینوں کی گرمیوں کی چھُٹی کے علاوہ آج تک کوئی چھُٹیاں نہیں لیں کیونکہ یہاں پر جو سرکاری دفاتر ہیں وہ آپ کو چھُٹیاں کیسے دیں گے جب آپ کی حکومت ہی آپ کی چھُٹیاں کاٹ رہی ہے۔ اب عید الاضحیٰ پر انہوں نے جمعہ کو بھی دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جو لوگ شہر سے باہر عید منانے جا رہے ہیں کیا وہ صرف جمعہ کو عید منانے کے لیے یہاں آئیں گے؟نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ذرہ بھر بھی حیا اور شرم نہیں ہے۔

بیرون ممالک میں لوگوں کو فیمیلز کے ساتھ ٹائم گزارنے کے لیے چھُٹیاں دی جاتی ہیں کیونکہ سارا سال وہ لوگ کام کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں ہماری حکومت کی جانب سے صرف دو چھُٹیاں دی جا رہی ہیں۔ اس لڑکی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو پیغام کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں