پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،آج دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی، سکیورٹی، دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری، گورننس اور ڈیموکریسی سمیت متعدد گلوبل اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بیان

جمعرات 16 اگست 2018 18:36

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،آج دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی، سکیورٹی، دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری، گورننس اور ڈیموکریسی سمیت متعدد گلوبل اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،آج دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی،سکیورٹی ،دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری، گورننس اور ڈیموکریسی سمیت متعدد گلوبل اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت اور اپنی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہناتھا کہ 1947 میں آزادی کے بعد کینیڈا پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک تھا، کینیڈا اور پاکستان کے عوام کے مابین عرصہ دراز سے تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں