سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:57

سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے ایک بچے سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیا، باپ بچے کوکس طرح لے کر غائب ہو گیا،بچے کے باپ کو قانون کو پتہ نہیں تھا۔والدکے وکیل کا کہنا تھا کہ بچے کو والدہ سے خطرہ تھا،بچے کی والدہ شازیہ اختر دوہری شہریت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بچے کو والدہ سے کیا خطرہ ہو سکتا ہے، 15 دن بچہ والدہ کے ساتھ رہے گا، تاہم اس عرصہ کے دوران والدہ کا پاسپورٹ ضبط رہے گا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ والد بچے کو لیکر مفرور رہا، پولیس چھاپہ مارتی رہی،والد کے خلاف پرچہ درج کر کے گرفتار کیوں نہیں کیا جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے خلاف پرچہ درج ہو گیاہے۔

پرچہ درج ہو گیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیااور کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں