پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ غیر معمولی تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے، اسد قیصر

مشکل وقت میں فرا خدلا نہ امداد پر متحدہ عرب اما رات کی حکو مت اور عوام کے مشکو ر ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی یو اے ای کے سفیر سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 20:44

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ غیر معمولی تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے، اسد قیصر
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب اما رات کے ساتھ اپنے غیر معمو لی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں نئی بلندیو ں سے ہمکنا ر کر نے کا خواہا ں ہے، پا کستان مشکل وقت میں متحدہ عرب اما رات کی فرا خ دلا نہ امداد پر متحدہ عرب اما رات کی حکو مت اور عوام کا مشکو ر ہے۔

جمعرات کو متحدہ عرب اما رات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سالم الا ظبی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان اور متحدہ عرب اما رات مذہب،ثقافت اور تاریخ کے اٹو ٹ رشتوں میں بندھے ہو ئے ہیں اس لئے دونو ں برادر اسلا می مما لک میں تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے دونو ں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ اور تاجر برادری میں رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جلد پا ک۔یو اے ای فر ینڈ شپ گروپ فعال کر دیا جا ئے گا۔ متحد ہ عرب اما رات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سالم الا ظبی نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہو نے پر مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ ان کا ملک بھی پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑ ی اہمیت دیتا ہے اور دونو ں مما لک کے بہترین مفادات کیلئے پاکستان میں موجود وافر اقتصادی مواقعوں سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی تر قی کیلئے ان کا ملک ہر ممکن تعاون جا ری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک ار ا کین پا رلیمنٹ اور تاجر برادری کے ما بین رابطوں میں فروغ سے دو طر فہ تعلقات مزید مستحکم بنا نے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں