پارٹی فنڈنگ کیس ،عدالت کا عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس

پارٹی کاکام ہے وہ آئینی ادارے کومطمئن کرے ،کسی خامی کی نشاندہی ہراساں کرنانہیں،جسٹس اطہرمن اللہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

پارٹی فنڈنگ کیس ،عدالت کا عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس جاری کر دیئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بیرسٹر انورمنصور عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ اکاونٹس کی جانچ پڑتال پراعتراض نہیں مگراکبرایس بابرکوشامل نہ کیاجائے جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ دونوں فریقین کاموقف سننے کے بعدتعصب کیسے پیداہوگا ،معاملہ ایک آئینی فورم کے سامنے ہے۔

بیرسٹرانورمنصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام کسی پارٹی کو ہراساں کرنانہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی کاکام ہے وہ آئینی ادارے کومطمئن کرے اور کسی خامی کی نشاندہی ہراساں کرنانہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس جاری کر دیئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں