انورمجید کی گرفتاری ،نگران وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی سے رابطہ کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

انورمجید کی گرفتاری ،نگران وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی سے رابطہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے انورمجید کی گرفتاری پرڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیرداخلہ نے موقف دیا کہ انور مجید کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعظم خان کے موقف پر ڈی جی ایف آئی اے نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ انورمجید کی گرفتاری قواعد وضوابط کے مطابق ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے انورمجید کی گرفتاری پرسیکرٹری داخلہ کواعتمادمیں لیا۔سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیرداخلہ کواعتراض نہیں کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں