صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے

سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک ووٹ شمار ہوگا ، صوبائی اسمبلیوں کے 65، 65 ووٹ شمار کئے جائیں گے

جمعرات 16 اگست 2018 22:42

صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے، سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک ووٹ شمار ہوگا جبکہ دیگر صوبائی اسمبلیوں کے 65، 65 ووٹ شمار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر کے انتخاب کیلئے سینٹ کے 104، قومی اسمبلی کے 342، بلوچستان اسمبلی کے 65 ووٹ ہونگے، پنجاب اسمبلی کے 5.7 اراکین کا ایک ووٹ شمار کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے 2.5 اراکین کا ایک ووٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 1.9 اراکین کا ایک ووٹ شمار ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں