سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے مختلف کمپنیز میں تعینات آفیسرز اوران کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،

افسران لاکھوں روپے میں تنخواہیں دی گئیں

جمعرات 16 اگست 2018 23:16

سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے مختلف کمپنیز میں تعینات آفیسرز اوران کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مختلف کمپنیز میں تعینات کئے گئے آفیسر اور ان کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کے احد خان چیمہ( پی اے ایس) سکیل 19، تنخواہ 19 لاکھ 74 ہزار 152 روپے ماہانہ تھی ،خالد پرویز( پی ایم ایس) سکیل 17، تنخواہ 5 لاکھ 52 ہزار 422 روپے ماہانہ،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی محمد علی عامر( پی ایم ایس) سکیل 19، تنخواہ 6 لاکھ روپے ماہانہ،محمد ذوالقرنین( پی ایم ایس) سکیل 18، تنخواہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ،ڈاکٹر ندیم سہیل سکیل 20، تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ،پاپولیشن ویلفیئر پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کمپنی کے جواد احمد قریشی(سیکرٹیریٹ گروپ)سکیل 19، تنخواہ 7 لاکھ روپے ماہانہ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے علی سرفراز حسین( ڈی ایم جی) سکیل 19، تنخواہ 4 لاکھ 29 ہزار 250 روپے ماہانہ لیتے رہے جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ کمپنی میں ایک ہی کمپنی میں 9 جونیئر بیوروکریٹس کی تقرریاں کی گئیںجن میں ڈاکٹر ناصر جاوید(پی اے ایس) سکیل 20، تنخواہ 8 لاکھ 80 روپے (2012ء سے تقرری)،رفاقت علی بھنگو(آڈٹ آفیسر) سکیل 18 تنخواہ 4 لاکھ 10 ہزار 2 روپے (2013ئ سے تقرری)،عون عباس بخاری( پی ایم ایس) سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ،عبد الرزاق سکیل 17، تنخواہ 4 لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ،فیصل فرید ( پی سی ایس)سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 76 ہزار 250 روپے،ڈاکٹر طاہر علی اکبر سکیل 17، تنخواہ 5 لاکھ 20 ہزار 300 روپے ماہانہ ،توصیف دلشاد کھٹانہ سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 32 ہزار 750 روپے،محمد بابر چوہان( ایف بی آر) سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 85 ہزار روپے،سلیم احمد خان رانا؛ سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ لیتے رہے جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ: پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈاکٹر سہیل انور چوہدری( پی ایم ایس) سکیل 19، تنخواہ 6 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ماہانہ،سید طاہر رانا ہمدانی( پی ایم ایس) سکیل 19، تنخواہ 3 لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ،وقاص عظیم( پی ایم ایس) سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 93 ہزارر 250 روپے ماہانہ،شاہدہ فرخ نوید( پی ایم ایس) سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ماہانہ،نور الرحمان، تنخواہ 3 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ،سہیل احمد ٹیپو( پی اے ایس) سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ،مرزا نصیر عنائیت( پی ایم ایس) سکیل 19، تنخواہ 3 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ،نوید اکبر سکیل 19، تنخواہ 3 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن لاہور نالج پارک کمپنی کے شاہد زمان محمود سکیل 19، تنخواہ 8 لاکھ روپے ماہانہ،عبد الرزاق کو ( پی ایم ایس) سکیل 17، تنخواہ 8 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے رہے ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ملک علی عامر( ایڈیشنل آئی جی) سکیل 21، تنخواہ 7 لاکھ 95 ہزار 160 روپے ماہانہ،اکبر ناصر خان(ایس ایس پی)سکیل 19، تنخواہ 7 لاکھ 43 ہزار 853 روپے ماہانہ،محمد کامران خان( ڈی آئی جی) سکیل 20، تنخواہ 4 لاکھ 96 ہزار روپے ماہانہ اورنثار احمد چیمہ سکیل 20 کو تنخواہ 4 لاکھ 91 ہزار 30 روپے ماہانہ دی جاتی رہی ۔

جبکہ پنجاب صاف پانی کمپنی کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان( سابق ڈی سی او لاہور) پی اے ایس، سکیل 20، تنخواہ 14 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے رہے ،فراست اقبال(پی اے ایس)سکیل 20، تنخواہ 5 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ،وسیم احمد چوہدری(پی اے ایس) سکیل 20، تنخواہ 10 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ماہانہ،سیدہ شبنم نجف( پی ایم ایس)سکیل 17، تنخواہ 4 لاکھ 84 ہزار روپے ماہانہ،خالد مجید( پی ایم ایس) سکیل 17، تنخواہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ،نبیل جاوید( پی اے ایس) سکیل 20، تنخواہ 14 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ،شکیل احمد بھٹی( پی ایم ایس) سکیل 17 کو تنخواہ 3 لاکھ 89 ہزار روپے ماہانہ دی جاتی رہی ۔

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے چوہدری جمیل احمد (پنجاب یونیورسٹی کا سابق چیف انجینئر) تنخواہ 4 لاکھ 23 ہزار 333 روپے ماہانہ،ایاز علی خان کو تنخواہ 3 لاکھ 79 ہزار روپے ماہانہ دی جاتی رہی جبکہ لائیوسٹاک: پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی میں محمد الیاس غوری( کامرس اینڈ ٹریڈ)سکیل 20 کو تنخواہ 5 لاکھ 78 ہزار 110 روپے ماہانہ دی گئی ،پنجاب تھرمل پاور کمپنی کے اسلم شاہد( پی ایم ایس) سکیل 17کو ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 46 ہزار 620 روپے دی گئی ۔

قائد اعظم سولر پاور کمپنی کے نجم احمد شاہ( پی اے ایس) سکیل 19، تنخواہ 9 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ،ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان سکیل 19، تنخواہ 6 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے رہے ،لوکل گورنمنٹ میں ڈبلیو ایم سی لاہور کے وسیم اجمل سکیل 19، تنخواہ 6 لاکھ 250 روپے ماہانہ،نصرت طفیل گل؛ سکیل 18، تنخواہ 3 لاکھ 65 ہزار روپے ماہانہ،خالد مجید سکیل 17، تنخواہ 5 لاکھ 27 ہزار 50 روپے ماہانہ پر تھے ۔

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مجاہد شیر دل؛ سکیل 19، تنخواہ 11 لاکھ روپے ماہانہ،فضہ احمد سیل 18، تنخواہ 5 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ،عامر حسین غازی؛ سکیل 17، تنخواہ 5 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ،شاہد لطیف، سکیل 17، تنخواہ 3 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ،عمر فاروق سکیل 17، تنخواہ 3 لاکھ 25 ہزارروپے ماہانہ لیتے رہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی؛ پی اے ایس، سکیل 21، تنخواہ 3 لاکھ 77 ہزار 720 روپے ماہانہ،جاوید احمد( آئی آر ایس) سکیل 20، تنخواہ 3 لاکھ 15 ہزار 884 روپے لیتے رہے ۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ظفر اقبال( پی اے ایس، سکیل 19 ) کو تنخواہ 7 لاکھ روپے ماہانہ،عائشہ حمید( پی اے ایس، سکیل 19) تنخواہ 5 لاکھ روپے ماہانہ،بابر رحمان( پی ایم ایس، سکیل 18) تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ،ذیشان جاوید( پی اے ایس، سکیل 18) تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ دی جاتی رہی ۔پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے ظہیر عباس ملک( پی اے ایس، سکیل 18)تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 333 روپے ماہانہ وصول کرتے رہے ۔پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے محمد الیاس غوری( سی ٹی ڈی) سکیل 20 کو تنخواہ 5 لاکھ 78 ہزار 110 روپے ماہانہ دی جاتی تھی ۔ انا مشتاق)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں