میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت (کل) ہوگی

جمعرات 16 اگست 2018 23:37

میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت (کل) ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائز میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت (کل) جمعہ کو احتساب عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں ہوگی۔ ملزم میاں خرم رسول کو نیب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی گذشتہ سماعت میں عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ اس کیس کے نئے گواہ پیش کئے جائیں۔سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹرزنے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ کیس نیب کا نہیں بنتا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپکو سات سال بعد یاد آیا ہے کہ یہ کیس نیب کا نہیں ہے۔اس سلسلے میں نیب کی ٹیم آج 17اگست کی سماعت میں مذید دلائل پیش کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں