پی ٹی آئی کی حکومت ترقی پسند سیاست کرے گی، ہم نے ہمیشہ حزب اختلاف کا احترام کیا ہے،

امید ہے حزب اختلاف حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے تعمیری سیاست کرے گی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات 16 اگست 2018 23:44

پی ٹی آئی کی حکومت ترقی پسند سیاست کرے گی، ہم نے ہمیشہ حزب اختلاف کا احترام کیا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ترقی پسند سیاست کرے گی کیونکہ اس نے ملکی ترقی اور بہتری کے لیے پہلے بھی ایسے کئی فیصلے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حزب اختلاف کا احترام کیا ہے اور امید ہے کہ حزب اختلاف حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے تعمیری سیاست کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی مسائل پر سیاست کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کی جانب سے اجاگر کیے گئے عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ قومی اہمیت کے تمام مسائل پر حکومت اپوزیشن کو آن بورڈ لے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعمیری تنقید کے ذریعے حکومت کی مدد کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں