شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

گورنر تبوک کا نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار، عمران خان کو انتخاب جیتنے پرمبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اگست 2018 21:12

شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، گورنر تبوک کا نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار، عمران خان کو انتخاب جیتنے پرمبارکباد بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان کے نامزد وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطے قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کئی برس بعد یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے اتنی بڑی سطح پر پاکستان کے کسی سیاستدان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور دیگر مخالفین کو شکست دینے والے تحریک اںصاف کے سربراہ اور نامزد وزیراعظم عمران خان سے اب تک سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان اور دیگر ایک سے زائد مرتبہ رابطہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران عمران خان کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد کا پیغام دینے کے علاوہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ پاکستان کی معاشی حالت کی بہترین کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔ اب سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کے بعد سعودی شاہی خاندان کے ایک اور فرد نے عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔

شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار، کیا۔ جبکہ عمران خان کو انتخاب جیتنے پرمبارکباد بھی دی۔ عمران خان کی جانب سے شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں