پاکستانی رنگ ساز گلوکار کی بھارت میں دھوم سونو نگھم نے شاندار خراج تحسین پیش کردیا

عمران پہلے ہی سے بھارت میں مقبول ہیں، تھوڑی سی تعلیم انکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دے گی ،سونونگھم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 23:53

پاکستانی رنگ ساز گلوکار کی بھارت میں دھوم سونو نگھم نے شاندار خراج تحسین پیش کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) :پاکستانی پینٹر گلوکار کی بھارت میں دھوم سونو نگھم نے شاندار خراج تحسین پیش کردیا۔بھارتی شہرہ آفاق گلوکار سونو نگھم کا کہنا تھا کہ عمران پہلے ہی سے بھارت میں مقبول ہیں، تھوڑی سی تعلیم انکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ،صرف کمی ہے تو موقع ملنے کی۔

اگر موقع مل جائے تو یہی باصلاحیت پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن سکتے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رنگ ساز کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کی آواز نے سوشل میڈیا صارفین کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کر لیا بلکہ صارفین کو جھُوم اُٹھنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔ رنگ ساز کا نام عرفان ہے جو بنیادی طور پر تو کراچی کا رہائشی ہے لیکن کام کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے اس رنگ ساز کی آواز سُن کر مطالبہ کیا ہے کہ ارشد خان چائے والا اور پھل فروش طاہر زمان کی طرح رنگ ساز عرفان کو بھی ایک موقع دیا جانا چاہئیے تاکہ وہ کسی بہتر پلیٹ فارم پر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکے۔پھر ہوا یوں کہ رنگ ساز عمران آگئے اور چھا گئے کا مصداق بن گئے۔پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ ملک نے انہیں یوم آزادی پر اپنے ساتھ گانے کی دعوت دی تو ان کی شہرت بھارت تک جا پہنچی ۔

بھارت کے شہرہ آفاق گلوکار سونو نگھم نے شاندار الفاظ میں عمران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران نے میرا گانا گایا جس کو سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ عمران پہلے ہی بھارت میں بہت مقبول ہورہا ہے۔تھوڑی سی محنت اور تعلیم عمران کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دے گی۔انہوں نے عمران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور محبت عمران کے لیے ہے۔خدا عمران کو نوازے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں