نواز شریف کے این آر او کے لیے غیرملکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات

کتنے پیسوں کی آفر کی گئی اور عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ نیا انکشاف ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اگست 2018 11:49

نواز شریف کے این آر او کے لیے غیرملکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار راحت ذوالفقار نے کہا کہ ایک اہم بات یہ ہے کہ عمران خان جیت کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بڑی بڑی باتیں کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے کے بعد، وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کی جو تقریر ہو گی اس کے اندر وہ عوام کو بڑے بڑے ریلیف دے رہے ہیں، جس پر کئی لوگ بھی عش عش کرتے نظر آئیں گے۔

عمران خان اپنی پہلی تقریر میں ایک روڈ میپ دے رہے ہیں، عمران خان خود ایک ارادہ رکھتے ہیں کہ ملک میں بڑے پیمانے پر موجود معاشی مسائل پرعوام کو ریلیف دے دیا جائے۔ اس پر کافی ورکنگ ہوئی ہے۔اور اس کا توڑ بھی ہو رہا ہے۔ ایک تو پٹرولیم مصنوعات کے اوپر جتنا ٹیکس ہے اس کا بڑ ا حصہ ختم ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا بجلی پر جو ٹیکسز ہیں، ان کا بھی ایک بڑا حصہ ختم کر دیا جائے گاا اور یہ وہ ٹیکسز ہیں جو پوشیدہ ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان بحیثیت وزیر اعظم اپنا معاشی پلان اور ایجنڈا مزید واضح کریں گے۔ اور یوں نئے پاکستان کی ابتدا صحتمند ہو گی ۔ ایک طرف عمران خان حلف اُٹھا رہے ہوں گے اور نئے پاکستان کا پہلا دن ہو گا ، جبکہ دوسری جانب پرانے پاکستان والوں کو کہا گیا ہے کہ عمران خان کے حلف لینے سے قبل ہی کوئی کارروائی ڈال دیں ۔ راحت ذوالفقار نے کہا کہ اس حوالے سے شہر اقتدار میں ایک این آر او کی باز گشت سنائی دے رہی ہے ، اور یہی کہا جارہا ہے کہ این آر او کے لیے ایل ڈیل بھی فائنل ہو گئی ہے، ایک اسلامی ملک کے سفیر نے خان صاحب سے بات کی ، عمران خان نے کہا کہ میں ڈیلز پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے عمران خان کو 12بلین ڈالرز کی آفر کی ، عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی اور کہا کہ میں ڈالرز لینے اور بندے خریدنے اور بیچنے کا کاروبار نہیں کرتا آپ کہیں اور چلے جائیں۔پھر وہ کہیں اور چلے گئے، جب کافی لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ 12 بلین مل رہے تھے، پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے۔ تو آپ یہ پیسے لے لیں ، عمران خان کو پیشکش کی گئی کہ ہم اس سے بھی زیادہ دینے کو تیار ہیں لیکن خاں صاحب نے اس کو بھی مسترد کر دیا پھر یہ بات کہیں اور ، کسی اور کی ٹیبل پر ہوئی تو 20 بلین ڈالرز تک جا پہنچی۔

لیکن آگے سے جو شرط عائدکی گئی اس میں کہا گیا کہ پیسے تو دے دیں، لیکن ایک شرط یہ ہے میاں صاحب اپنی جائیداد کا 70 فیصد پاکستانی قوم کے لیے چھوڑ دیں، نمبر دو کہ ایک سی ڈی تیار ہو گی جس میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ وہ نواز شریف کا اعترافی بیان ہو گا جس میں وہ کہیں گے کہ میں نے کرپشن کی ، لیکن ساتھ ہی سیاست کو خیر باد کہنے کا اعلان کریں گے۔

تجزیہ کار نے بتایا کہ سیاست کو خیرباد کہنے پر نواز شریف اور اس پارٹی کے مابین ایک ڈیڈ لاک آ گیا ہے۔ یہ معاملہ ڈیڑھ دو ہفتے چلتا رہا اور حال ہی میں میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز جانے پر پھر سے کئی اہم لوگ ان سے ملاقات کرنے آئے۔ اور تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایک طرف عمران خان حلف اُٹھائیں گے اور اس حلف برداری سے چند گھنٹے قبل ہی نواز شریف کی ضمانت ہو جائے گی۔اس کے بعد وہ ایک جہاز پکڑیں گے اور 8 بجکر 45 کی پرواز پکڑ کر لندن روانہ ہو جائیں گے اور وہیں رہیں گے۔اسی لیے شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب عید گھر والوں کے ساتھ منائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں