اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا ..

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان کا انتخاب قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی ایک صاحب بصیرت اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی عوامی مسائل کو حل کرنے میں فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں