شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا

پیپلزپارٹی سے راہیں جدا ہونے کاپیپلزپارٹی کی قیادت سے پوچھو، نمبرز پورے ہیں سینچری کرلیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 اگست 2018 15:12

شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہیں سینچری کرلیں گے، پیپلزپارٹی سے راہیں جدا ہونے کا پیپلزپارٹی کی قیادت سے پوچھو۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبرز پورے ہیں سینچری کرلیں گے؟ میچ سے پہلے ہی شہبازشریف کو نتائج کا علم ہے۔

شہبازشریف نے وزیراعظم کا الیکشن فکس قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک سوال پر’پیپلزپارٹی اور آپ کی راہیں جد کیوں ہوگئیں؟‘کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب بھی پیپلزپارٹی سے پوچھیں۔  کیا پیپلزپارٹی اور آصف زرداری آپ کو ووٹ دیں گے؟ جس پرشہبازشریف نے کہا کہ اس کا جواب بھی پیپلزپارٹی سے پوچھ لیں۔

(جاری ہے)

ان سے جب یہ سوال ”کیا حکمت عملی اختیار کریں گے؟“کیا گیا تواس پرشہبازشریف نے کہا کہ آپ بتا دیں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟دوسری جانب پارلیمنٹ میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے قبل صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔

جس میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔واضح رہے الیکشن 2018ء کے بعد آج ملک کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف عددی لحاظ سے بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی نے عمران خان کووزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کررکھا ہے۔ اسی طرح دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے ، ن لیگ نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کو نامزد کررکھا ہے۔

خفیہ رائے شماری کے ذریعے تحریک انصاف نے اپنا اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کروا لیا ہے۔آج قومی اسمبلی میں پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کیلئے انتخاب ہوگا۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کے پاس 180سے زائد نمبرز موجود ہیں۔جبکہ اپوزیشن اتحاد میں وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی کے معاملے پر دراڑ پڑ گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر مسلم لیگ ن کواب پیپلزپارٹی کے ووٹ نہیں ملیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں