عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کو سادہ پانی دینے کی ہدایت

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان ایوانِ صدر کی درخواست پر مہمانوں کو صرف چائے دینے پر راضی ہوئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 15:27

عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کو سادہ پانی دینے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب بس کچھ لمحات باقی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم کی کرسی سے بس تھوڑا سا دور ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہو گی۔اگر بات کریں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کی تو عمران خان نے صاف صاف کہہ دیا کے تقریب حلف برداری بہت سادگی سے منعقد کی جائے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایوان صدر نے مہمانوں کی تواضع کے لیے عمران خان کو 9ڈشز پیش کرنے کی تجویز دیں۔تاہم عمران خان نے مہمانوں کو صرف سادہ پانی دینے کی ہدایت کی۔ایوان صدر نے عمران خان سے درخواست کی کہ مہمانوں کو کم از کم چائے تو پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی درخوست پر عمران خان چائے دینے پر راضی ہوئے۔یاد رہے پاکستان کےنئے وزیراعظم کےانتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہوگی،وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایوان کو تقسیم کر کے ووٹ دیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔جس کا ایک نکاتی ایجنڈاہوگا کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔کامیابی کے لیے ایوان کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی 172 ووٹ درکار ہوں گے۔اگر مطلوبہ ووٹ کسی کو نہ ملے تو ووٹنگ دوبارہ ہوگی اور پھر ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت حاصل کرنے والا کامیاب قرار پائے گا۔

جب کہ تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ ان کی نمبر گیم پوری ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان کے ممکنہ وزیر اعظم ہوں گے۔جو کہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعار ہوگا۔اسی لیے وزیر اعظم کیلئے تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں سادگی سے ہو گی۔۔عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں