بھارت کے دورے کا واحد مقصد سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کے خاندان، احباب، بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرنااور ان کے غم میں شریک ہونا ہی, نگران وزیر اطلاعات، نشریات و قانون سید علی ظفر جمعہ کو سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واچپائی کی آخری رسومات میںشرکت لئے بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نگران وزیر اطلاعات، نشریات و قانون سید علی ظفر جمعہ کو سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واچپائی کی آخری رسومات میںشرکت بھارت روانہ ہو گئے ہیں، وہ آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔ بھارت کے سابق وزیرا عظم کی آخری رسومات آج نئی دہلی میں ادا کی جارہی ہیں۔ مختصر وفد میں ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارت اطلاعات کے حکام شامل ہیں۔

روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا کہ بھارت کے دورے کا واحد مقصد سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کے خاندان، احباب، بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرنااور ان کے غم میں شریک ہونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق بھارتی وزیراعظم خطے اور دنیا میں امن کے خواہاں تھے، وہ ایک زیرک سیاستدان اور دور اندیش رہنما تھے۔

وہ چاہتے تھے کہ علاقائی تعاون کا فورم سارک خطے میں ترقی کے فروغ کے لئے فعال کردار ادا کرے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام امن اور ترقی کے فروغ کے لئے کاوشیں کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی جذبہ لے کر وہ بھارت جا رہے ہیں اور یہی پیغام بھارت کی حکومت اور عوام کو دوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں