نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کی کالونی میں ملٹری سیکریٹری کے گھر پر شفٹ ہوجائیں گے

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کل ہفتہ کو صدر مملکت ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہاؤس کی کالونی میں ملٹری سیکریٹری کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو 9:30بجے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے اس تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کے نہ رہنے کا معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اب عمران خان وزیر اعظم کی ہاؤس کی کالونی میں ملٹری سیکریٹری کے ہاؤس نمبر 1میں رہیں گے جہاں پر احساس اداروں نے تمام تر سکیورٹی کلئیرنس دے دی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں