اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعمران خان وزیر اعظم منتخب ہوں گے ، ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن ..

عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوں گے ، ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن میں جو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے

, پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد میاں سومرو کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوں گے ، ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن میں جو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اکٹھی ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(خبر جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سادہ اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے اور عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دینے کامطلب یہ ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے اور اس کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں