نو منتخب وزیراعظم (کل)صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

نو منتخب وزیراعظم (کل)صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) نو منتخب وزیراعظم کل) ہفتہ کی صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق ملک کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت رکھا گیا ہے جو ایوان صدر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں حلف کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ،ْ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔صدرمملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں