عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ میں ملٹری سیکریٹری کے مکان میں رہیں گے

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ میں ملٹری سیکریٹری کے مکان میں رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کیمکان نمبرایک میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کیلئے گھر تیار ہوگیا ہے ،ْعمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی عمران خان آئے تو انہیں دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طور پر ایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں