محکمہ ماحولیات نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات سے بچنے کیلئے ٹائر شاپس مالکان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیئے

جمعہ 17 اگست 2018 19:01

محکمہ ماحولیات نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات سے بچنے کیلئے ٹائر شاپس مالکان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیئے
فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) محکمہ ماحولیات نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات سے بچنے کیلئے سینکڑوں ٹائر شاپس مالکان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ ٹائرز کا کاروبار کرنے والے تمام دوکانداران و ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرانے ٹائرز کی تلفی اور نئے ٹائرز کو محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ دوران چیکنگ ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں