قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل

بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان پریس گیلری میں گھس گئے ،ْ تلخ کلامی ،ْ ہاتھا پائی ،ْ توڑ پھوڑ بھی کی گئی اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش

جمعہ 17 اگست 2018 19:34

قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دور ان لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی ،ْ مہمانوں کے زیادہ رش کے باعث مہمانوں کی گیلری کے دروازے بند کر دیئے گئے جس کے باعث لوگوں نے پریس گیلری میں گھسنے کی کوشش کی اور جب صحافیوں کی جانب سے روکا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ یہاں پر داخل نہیں ہوسکتے جس پر لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کا کارڈ موجود ہے تاہم دھکم پیل ہوئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس گیلری میں داخل ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم صحافیوں نے سیکیورٹی عملے سے گزارش کی جس کے بعد انہیں باہر نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش بھی کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورسیکیورٹی اسٹاف میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں