جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہی شہباز شریف کاصحافی کے سوال پر جواب

جمعہ 17 اگست 2018 19:34

جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہی شہباز شریف کاصحافی کے سوال پر جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے جس پر انہوںنے کہاکہ آپ ہی بتا دیں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

(جاری ہے)

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں کیا آپ سنچری مکمل کر لیں گی جس پر شہباز شریف بولے جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کیا پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری آپ کو ووٹ دیں گے شہباز شریف بولے اس کا جواب آپ آصف زرداری صاحب سے ہی لیں۔صحافی کا ایک اور سوال تھا کہ یہی بتا دیں پیپلز پارٹی اور آپ کی راہیں کیوں جدا ہوئیں جس پر شہباز شریف بولے اس سوال کا جواب بھی آپ پیپلز پارٹی سے ہی پوچھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں