اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی زئر صدرات اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس ایوان کی ..

سپیکر قومی اسمبلی کی زئر صدرات اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس

ایوان کی کاروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائیگی ، , , ایوان کی کاروائی میں پارلیمانی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا،سپیکر اسد قیصر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں موجوداپوزیشن جماعتوںکے رہنمائوں کا اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن کے رہنمائوں کو ایوان کی کاروائی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ۔اس موقع پر پارلیمانی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ایوان کی کاروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائے گی اور ایوان کی کاروائی میں پارلیمانی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس کی کاروائی جماعتی وابستگی سے بالا تر ہو کر چلائیں گے اور تمام ممبران کو ایوان میں بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر قواعد اور سابقہ پارلیمانی روایات پر عمل کیا جائیگا۔پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں نے انہیں سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی فواد چوہدری ،علی زیدی ،مولانا کمال لدین،مولانا عبدالواسع ،نوید قمر اوررانا تنویر حسین نے شر کت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں